26 ستمبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں ایک اور مومن شہید ہوگیا۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی/ سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ مومن گلاب شاہ کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں نزر گول مسجد میں نشانہ بنایا، شہید کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے شہادت کی تصدیق کردی ہے، زرائع کے مطابق شہید گلاب شاہ اسد فوٹو اسٹیٹ پر کام کرتے تھے جہاں دہشتگردوں نے نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ ایک گھنٹے پہلے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے شیعہ مومن غلام سخی ولد ماسٹر عاشق کو کوئٹہ شہر کے علاقے ڈبل روڈ پر نشانہ بنایا۔ ایک گھنٹے میں یہ دوسری شہادت ہے۔

حکومتی اور سکیورٹی ادارے شیعہ مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔منظم انداز میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام میں ملوث دہشتگردوں کو سکیورٹی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے۔کراچی میں متعصب پولیس اہلکار جن میں عاصم قائم خانی شامل ہیں اُلٹا شیعہ نوجوانوں کو ہی گرفتار کررہے ہیں.

.......

/169